01:51 , 20 اپریل 2026
Watch Live

نومنتخب ایرانی سپریم لیڈر کا پہلا پیغام، دشمن کے ہاتھوں شہداء کا بدلہ لیا جائے گا

نومنتخب ایرانی سپریم لیڈر کا پہلا پیغام

نومنتخب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے انتخاب کے بعد پہلا پیغام جاری کیا ہے اور کہا کہ اگر امریکی اڈے بند نہ ہوئے تو حملے جاری رہیں گے اور دشمن کے ہاتھوں شہید ہونے والے ہر فرد کا بدلہ لیا جائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ آبنائے ہرمز دشمن پر دباؤ ڈالنے کے لیے بند رہنی چاہیے۔ ماہرین کے مطابق نومنتخب ایرانی سپریم لیڈر کا پہلا پیغام ایران کی مضبوط دفاعی اور عسکری پالیسی کو ظاہر کرتا ہے۔

سپریم لیڈر نے کہا کہ حالیہ واقعات میں ایرانی عوام کی بصیرت، جرات اور ثابت قدمی نے دشمن کو حیران اور دوستوں کو متاثر کیا۔ انہوں نے اپنے بہادر مجاہدین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے دشمن کے حملے ناکام بنائے اور وطن کی حفاظت کی۔

خامنہ ای نے کہا کہ دشمن ایرانی عوام کو نشانہ بنا رہا ہے اور ہم اپنے دشمن کو شکست دیں گے۔ انہوں نے شہداء کے خون کے بدلے کے حق سے کبھی دستبردار نہ ہونے کا اعلان کیا اور کہا کہ دشمن کی طرف سے کیے گئے جرائم کا بدلہ لیا جائے گا، خاص طور پر میناب میں شجرہ طیّبہ اسکول پر حملے کا۔

مزید پڑھیں: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے جنگ بندی کیلئے تین اہم شرائط رکھ دیں

سپریم لیڈر نے واضح کیا کہ ہم نے صرف انہی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جو دشمن کے زیر استعمال تھے اور آئندہ بھی یہی طریقہ جاری رہے گا۔ انہوں نے ہمسایہ ممالک کو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں دشمن کے اڈوں کو بند کریں تاکہ مزید نقصان نہ ہو۔

آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے زور دیا کہ زخمیوں کو مناسب طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی اور مالی و املاک کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق نومنتخب ایرانی سپریم لیڈر کا پہلا پیغام ایران کی غیر متزلزل دفاعی پالیسی اور شہداء کے خون کا بدلہ لینے کے عزم کو واضح کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION